الجزایر میں ۷۰۰ ساله قدیم قرآنی نسخے کی نمائش

IQNA

7:31 - October 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512917

الجزایر میں ۷۰۰ ساله قدیم قرآنی نسخے کی نمائش

ایکنا تھران- نادر نسخے کو الجزایر کے شهر «تمنطیط» میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی کتابت آٹھویں صدی ہجری میں کی گیی ہے۔

الجزایر میں ۷۰۰ ساله قدیم قرآنی نسخے کی نمائش

ایکنا- البلاد نیوز کے مطابق نادر اور قدیم نسخہ جس کو عثمانی مصحف کے طرز پر کتابت کی گیی ہے الجزایر کے مغربی شہر تمنطیط جو صوبہ ادرار میں واقع ہے وہاں پر نمایش میں رکھا گیا ہے۔

 

یہ نسخہ جو زاویه(مركز) «بکریه» میں نمایش کے لیے رکھا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ  سال ۷۲۷ هجری قمری کو اس کی کتابت کی گی ہے. اور محرم‌الحرام کے ستائیسویں دن اس کا آغاز کیا گیا ہے.

 

اس نایاب نسخے کی کتاب اندلسی امام ، احمد بن علی بن احمد مشهور یا ملقب بہ ابن خلیفه کے ہاتھوں انجام پائی ہے۔/

 

4092616

نظرات بینندگان
captcha