ایکنا نیوز کے ساتھ گفتگو میں ملایشیاء میں ایرانی سفیر علی اصغر محمدی نے بیاسٹھویں قرآنی مقابلوں ک حوالے سے ایرانی ٹیم کو خوش آمدید کے جملوں کے ساتھ کہا: مقابلوں میں پہلی تلاوت سخت ہوتی ہے تاہم ایرانی قاری مسعود نوری نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور امید کی جاتی ہے کہ ایرانی قاری پوزیشن ہولڈرز میں شامل ہوگا۔
انہوں نے ملایشیاء کے ساتھ ایرانی تعلقات کے حوالے سے کہا: ملایشیاء اور ایران کے بیچ بہت سے مشترکات موجود ہیں جنمیں حفظ اور حسن قرآت مقابلوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے، انکا کہنا تھا کہ
کہ دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ بھی قرآنی ڈیپلومیسی کو فروغ دینے کی بڑی اہمیت ہے۔
ایرانی سفیر نے ملایشیاء کے ساتھ تعلقات کے فروغ پرتاکید کرتے ہویے کہا: امید کی جاتی ہے کہ مذکورہ مقابلوں کے بعد کورنا بحران کۓ خاتمے پر ہم اس شعبے میں مزید پروگرام منعقد کریں گے اور یہ اہم شعبہ ہے۔ انہوں نے ایکنا نیوز کی کاوش اور نمایندوں کی موجودگی کو اہم شمار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے قرآء کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔/
4093171