ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوالا لمپور میں بیاسٹھویں قرانی مقابلے جاری ہیں جہاں ملایشین حکام اور دیگر اہم مذہبی شخصیات بھی شریک ہورہی ہیں۔
مقابلوں کی تیسری رات مقابلے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہویے جہاں مالائی زبان میں ترانوں کے ساتھ پروگرام شروع کیا گیا۔
مقابلوں میں چار افراد کے گروپ میں دو حصوں میں مقابلے ہویے اور قرعہ اندازی کے ساتھ قرآء کو باری باری تلاوت کی دعوت دی گیی۔
شروع میں الجزایر کے قاری عبدالعزیز سهیم نے آیت ۸۷ سوره مبارکه مائده سے تلاوت کا آغاز کیا. جس نے خوبصورت آواز کے ساتھ ورش از نافع کے ساتھ تلاوت کی۔
دوسرے نمبر پر سری لنکا کے محمد رشاد نے آیت ۱۴ سوره مبارکه آل عمران کی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔
تھائی لینڈ کی طالبہ پو آن دارا موتاسیا نے چوتھے نمبر پر آیات ۶۱ تا ۶۵ سوره مبارکه هود کی تلاوت کی مگر انکی آواز میں گرفتگی واضح تھی۔
مصر قاری محمد علاءالدین نے آخری قاری کے طور پر آیات ۱۲۱ سوره مبارکه انعام کی تلاوت کی مگر مصری قاریوں سے جس تلاوت کی توقع تھی وہ تلاوت نظر نہ آئی۔
تلاوت کے بعد مالائی زبان میں رسول اکرم(ص) کی شان میں نعت خوانی کی گیی۔
دوسرے سیشن میں ہالینڈ کے قاری اختر نورانی نے آیت ۵ سوره مبارکه یونس سے تلاوت کا آغاز کیا اور دوسرے نمبر پر عراق کی طالبہ ریم السعدی نے آیت 151 سورہ انعام کی تلاوت کی۔
برونائی کے قاری محمد بن علی نے آیت ۶۴ سوره مبارکه آل عمران کی تلاوت کی اور دیگر قاریوں کے مقابلے میں انکی تلاوت جاندار نظر آئی۔
کینیڈا کے قاری محمد مزمل حسین آخری امیدوار تھا جنہوں نے آیت ۵۴ سوره مبارکه اعراف کی تلاوت کی۔
ایکنا خصوصی نمایندے کے مطابق اب تک ایران، افغانستان کے قاریوں نے عمدہ تلاوت کی ہیں البتہ دیکھنا ہوگا کہ ملایشین قاری کیا کرتے ہیں جن سے بطور میزبان عمدہ تلاوت کی توقع کی جاتی ہے۔/
.
4093405