ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیاسٹھویں قرآنی مقابلے جاری ہیں اور چوتھی رات کے مقابلے ساڑھے آٹھ بجے شروع ہویے جہاں ہال کچا کچ بھرا ہوا تھا اور مقابلوں کی راتوں میں اہم مصروف رات گزری۔
دوسری رات ہجوم کی ایک دلیل ملایشین خاتون قاریہ کی باری تھی جس کو سننے مقامی افراد موجود تھے۔
اس رات کے مقابلے بھی دو حصوں میں منعقد ہویے جہاں پہلے سیشن میں بنگلہ دیش کے نمایندے، بحرین کے نمایندے، افغانستان کی خاتون قاریہ اور سنگا پوری قاری نے تلاوت کی جبکہ دوسرے سیشن میں عراق، ملایشیاء، موریتانیہ اور پاکستانی قاری نے جوہر دکھائے۔
انگریزی،عربی اور مالایئ زبان میں شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا جب کہ مالائی زبان میں مذہبی ترانے پیش کیے گیے جس کے بعد بنگلہ دیش کی خاتون قاریہ فاطمہ جنت البشری نے تلاوت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس کے بعد بحرین کے قاری محمد سمیر محمد مجاہد نے تلاوت کی، اس قاری کا ایکنا نیوز سے کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل تیاری کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ان مقابلوں میں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مریم هاشمی نمایندہ افغانستان کے بعد سنگاپور کے محمد سعید عبداله لطیف نے تلاوت کی جب کہ دوسرے سیشن میں عراق کے قاری صباح خلف علی نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد ملایشن خاتون قاریہ کی باری آئی جنکی تلاوت کا لوگ بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔
موریتانہ کے قاری ادجی عمر سید احمد اور پاکستانی قاری سید سجاد حسین نے بھی تلاوت کی۔
پاکستانی قاری بنیادی طور پر افغانستان کے شہر هرات اور ایرانی نژاد خاتون سے پیدا ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان میں ایکنا نیوز کو ایک مقبول قرآنی نیوز قرار دیتے ہویے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صحت کی خرابی انکی تلاوت پر اثرانداز نہ ہوگی۔
4093671