ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوالا لمپور میں جاری بیاسٹھویں بین الاقوامی مقابلے جاری ہیں جہاں ججز کمیٹی میں پندرہ ماہرین موجود ہیں جنمیں دس ماہرین غیرملکی اور پانچ ملایشین ماہرہن علوم موجود ہیں۔
مذکورہ مقابلوں کا اسلامی ممالک کے درمیان اہم مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ماہرین قرآن کے مطابق اس بین الاقوامی مقابلے کی نظارت ایک خاتون کررہی ہے جس کی زیر نگرانی خواتین اکثریت کے ساتھ ایک ٹیم کام کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ججز کمیٹی ملایشین خاتون ماہر قرآن حکمیہ بنت محمد یوسف کی زیر صدارت کام کررہی ہے جو اسلامک ڈیولپمنٹ مرکز "جاکیم" کی چیرپرسن بھی ہے۔
دیگر ججز میں قطر، اردن، ترکی، انڈونیشیاء، لبنان، مراکش کے ماہرین شامل ہیں جو دنیا کے اس قدیم قرآن مقابلوں میں ججز کے طور پر شریک ہیں جب کہ ملایشیاء کے صالحالدین بن عمر، رسلان بن عبدالحلیم اور فیض البن شاذلی ججز میں شامل ہیں۔
مقابلوں کی خاص بات خاص سیکورٹی کی فضا ہے جہاں ہوٹل سے ہٹ کر اس مرکز کا انتخاب کیا گیا ہے اور منظم انداز میں مقابلے جاری ہیں۔
مقابلوں کے دوران اب تک کسی شرکاء نے کسی جلسے میں شرکت نہیں کی ہے، رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی نے ججز کے سامنے کوئی لفظ نہیں بولا ہے یا کسی کو اعتراض کا حق نہیں اور سامعین بھی خاص شرایط کے ساتھ تلاوت سننے آتے ہیں۔/
4093808