قطر اسلامی میوزیم میں افغان پناہ گزینوں کے فن پاروں کی نمایش

IQNA

قطر اسلامی میوزیم میں افغان پناہ گزینوں کے فن پاروں کی نمایش

10:21 - October 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3512970
ایکنا تھران- قطری میوزیم میں افغان پناہ گزینوں نے طالبان حکومت کے بعد کے مناظر کی تصویر کشی کی ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ کے مطابق نمایشگاہ «سفر» کے عنوان سے اسلامک آرٹ گیلری میں منعقد کی گیی ہے جہاں افغان آرٹسٹوں نے افغانستان کی تصویر کشی کی ہے۔

اس نمایش میں افغانستان کی تاریخ، جغرافیا اور مختلف ادوار اور وسائل کی منظر کشی کی کوشش کی گیی ہے۔

قطری وزیراعظم کے معاون خصوصی شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس نمایش کا افتتاح کیا جہاں افتتاحی تقریب میں قطری میوزیم بورڈ آگ گورنرز کی سربراہ شیخه المیاسه بنت حمد آل ثانی، اعلی حکام اور سفارت کار موجود تھے۔

وزیر امور خارجه قطر نے خطاب میں افغانستان سے بحرانی دور میں ۸۰ هزار افغانستانیوں کے انخلاء کا ذکر کیا۔

قطری وزیر نے «سفر» کے عنوان سے نمایش کو قطر کی انسان دوستی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس نمایش سے ہم آہنگی کی توقع ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے تاکید کی کہ قطر افغان بھائیؤں کی حمایت اور امداد جاری رکھے گا تاکہ افغان عوام ایک باعزت زندگی گزار سکے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی افغان پناہ گزنیوں کی مدد کی درخواست کی ۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ نمائش تین مہینے تک جاری رہے گی اور عالمی ورلڈ کپ قطر کے دوران عالمی سطح پر لوگوں کو افغان مسائل سے آشنا کرانے کی کوشش کی جائے گی۔/

 

4094578

نظرات بینندگان
captcha