ایکنا- الجزیره نیوز کے مطابق مسلمان اسپورٹس مین اور کراٹے کھلاڑی ٹام خان نے اپنی ویڈیو وائرل کی ہے جسمیں وہ امریکی باکسر انڈوٹیٹ کے ہمراہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں اور ان کے اسلام سے متاثر ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
خان نے 35 سالہ امریکی باکسر کو ایک مخلص انسان قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ انہوں نے اسلام کے حوالے سے کوئی خاص وابستگی کا اظھار نہیں کیا ہے لیکن دلی طور پر وہ اسلام سے لگاو رکھتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کلیپ شئیر کی ہے اور کمنٹس میں لکھا ہے «الحمدلله» جسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا ہے۔
خان نے کمنٹس میں مزید لکھا ہے کہ اس ویڈیو کو شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس سے امن و محبت کی پیغام عام ہوجائے اور پہلی بار امریکن باکسر نے نماز ادا کی۔
خان کا مزید کہنا تھا: اس کام سے خوش ہوں تاکہ لوگ جان لیں اور میں نے مسجد میں کھل کر ان سے اسلام، قرآن، احادیث اور رسول گرامی کی سیرت پر گفتگو کی۔
خان نے انکے اسلام کی قبولیت بارے سوال پر کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے کہ اس مرحلے پر اس حوالے گفتگو نہیں کریں گے کیونکہ لوگ اس کو دکھاوا سمجھیں گے مگر خدا کا شکر کہ انکی نیت پاک ہے۔
سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے اس ویڈیو کو شئیر کیا ہےاور اس پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسلام کی طرف آنے لیے ایک نمونہ ہے۔/
4094466