ایکنا نیوز کے مطابق اسلامی کمپلیکس شارجہ اور قرآن و سنت فاونڈیشن کے تعاون سے «قرآنی میں نیکو کاری کا مفہوم» نشست منعقد ہوئی جسمیں معروف دانشوروں نے احسان و نیکی قرآن کے رو سے ، کے موضوع پر خطاب اور لیکچر دیا۔
اس ثقافتی نشست کا مقصد تہذیب نفس، طھارت قلب، خود سازی، اخلاق کی خوبصورتی اور صالحین کے مقام کا حصول بتایا جاتا ہے۔
اسلامی کمپلیکس شارجہ کے جنرل سیکریٹری ماجد بوشلیبی نے اس کمپلیکس کے کردار کو اسلامی علوم کے احیا میں سراہتے ہویے کہا کہ اس حوالے سے مختلف کورسز اور ورکشاپ منعقد ہوچکے ہیں۔
امام مالک شریعت کالج کے استاد احمد الرفاعی نے نشست میں «نیکو کاری کا مفہوم اور شناخت» کے عنوان سے مقالہ پیش کیا اور نیت و اخلاص پر اظھار خیال کیا۔
مذکورہ نشست میں شارجہ مساجد کے ایمہ کرام سمیت دیگر دانشور حضرات شریک تھے، جب کہ نشست کے دوسرے روز اسلامک اسٹڈیز کالج کے استاد ھادی عبدالحسین نے " قرآن کریم اور آیات احسان" کے عنوان سے محمد بن زاید یونیورسٹی میں مقالہ پیش کیا۔/
4094568