ایکنا- نیوز ایجنسی صدی البلد کے مطابق مصری یونیورسٹی میں سینکڑوں طلبا کی حوصلہ افزائی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
مذکورہ تقریب مصری گاوں«غمازة الکبری» میں مرکز جوانان حفظ قرآن «الإمام» کے تعاون اور کاوش سے منعقد ہوئی ہے جسمیں ۴۸۱ طلبا اور طالبات کو حفظ قرآن پر خراج پیش کیا گیا۔
مذکور حفظ قرآن مرکز کی جانب سے ہر سال حفاظ کرام کے اعزاز میں جشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں الازھر کے علما اور مصری حکام شرکت کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مصری صارفین نے اس تقریب کو سراہا اور مصری میڈیا نے ان تصاویر کو خوبصورت ترین مناظر کے طور پر پیش کیا۔
اس تقریب کی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے سفید لباس زیب تن کیے سرخ رومال سے دایرے میں کھڑے ہیں جہاں قرآنی حافظات سبر لباس کے اور سفید رومال کے ہمراہ حاضرین محفل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اسناد وصول کررہی ہیں۔/
4094380