کربلا سیٹلائٹ نیٹ ورک سے قرآنی فقہ کی کلاسز کی براہ راست نشریات+ تصاویر

IQNA

کربلا سیٹلائٹ نیٹ ورک سے قرآنی فقہ کی کلاسز کی براہ راست نشریات+ تصاویر

16:34 - October 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512992
ایکنا تھران- دار القرآن، آستان مقدس حسینی نے قرآن میں معاملات کے اسلامی فقہ پر ایک کلاس کا اہتمام کیا ہے، جو کربلائے معلی میں قرآن کریم سیٹلائٹ چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

دار القرآن، آستان مقدس حسینی نے قرآن میں معاملات کے اسلامی فقہ پر ایک کلاس کا اہتمام کیا ہے، جو کربلائے معلی میں قرآن کریم سیٹلائٹ چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ایکنا کے مطابق، آستان حسینی نیوز سائٹ سے نقل کرتے ہوئے، آستان مقدس حسینی کے دارالقرآن سینٹر فار قرآنی ریسرچ اینڈ اسٹڈیز نے قرآنی فقہ معاملات پر ایک خصوصی کورس کا آغاز کربلا شہر میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کےخاتم الانبیاء علیہم السلام  صحن میں کیا ہے۔
دار القرآن آستان حسینی کے نائب صدر مرتضی جمال الدین نے کہا: دارالقرآن سنٹر فار قرآن اسٹڈیز کی جانب سے قرآن کریم کے خصوصی کورسز کے انعقاد میں کامیابی کے بعد اس بار قرآنی  فقہ معاملات پر خصوصی کورس شروع کیا گیا ہے۔ جس میں شادی، طلاق، وراثت وغیرہ سے متعلق احکام کے علاوہ کاروبار، عقود اور معاملات کے آیات الاحکام کی تعلیم بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ کورس ہفتہ وار جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 16:00 بجے منعقد ہوگا اور یہ چھ سے نو ماہ تک جاری رہے گا اور عراق کے مختلف صوبوں بشمول بغداد، بابل، کربلا اور نجف سے 125 قرآنی اساتذہ اس میں شریک ہوں گے۔

4095303

نظرات بینندگان
captcha