ایکنا- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے گذشتہ روز مسجد النور قاہرہ کی مسجد جو «عباسیه» میں واقع ہے اس میں محفل حسن قرآت منعقد ہوئی جسمیں معروف قرآء شریک تھے۔
مذکورہ محفل حسن قرآت میں معروف قرآنی استاد شیخ محمد حشاد المعروف نقیب القراء کے علاوہ دیگر معروف قرآء جیسے احمد نعینع، ، شیخ محمود الخشت، شیخ طه النعمانی، شیخ یاسر الشرقاوی، شیخ احمد ابوفیوض، شیخ احمد تمیم، شیخ محمد فتح الله بیبرس، شیخ یوسف حلاوه اور شیخ فتحی عبدالمنعم خلیف شریک تھے۔
وزارت اوقاف مصر کے بیان میں کہا گیا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اجتماعی پروگراموں کے حوالے سے قاریوں کی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ اہل قرآن کی حوصلہ افزائی کرسکے۔
اس سے پہلے قرآنی محافل کا سلسلہ قاہرہ کی مسجد امام حسین(ع) میں منعقد ہوا تھا۔
مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کے مطابق جلد ہی ایک علما کونسل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں اہل حدیث، ماہرین شریعت، دانشور، مصنفین، مورخین، ماہرین زبان شامل ہوں گے جو مختلف حوالوں سے پروگرامز ترتیب دیں گے۔/
4095284