ایکنا- الامہ نیوز کے مطابق کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہندوستان یا کشمیر میں مسلم حقوق کی پامالی نہ کی جائے۔
کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے «کشمیر آزادی کانفرنس» سے خطاب میں پاک انڈیا کشمکش کے دوران کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کشمیری رہنماوں کو جیلوں کی دھمکی اور انکی اسیری حقیقت کو نہیں بدل سکتی اور پاک انڈیا کے درمیان کشمیر مسئلے کو قانون کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ مودی پارٹی کی رکن سونیل شارما کا بیان قابل مذمت ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے پاس دو راستے ہیں یک انڈین پالیسیوں کی حمایت کریں یا جیلوں میں جائے۔
انہوں نے اس بیان کی مذمت کرتے ہویے کہا: آزادی کشمیر کانفرنس اپنے حقوق اور اصولوں پر مکمل پابندی سے تاکید کرتی ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں سرینگر، کوپوارا، بارامولا، بندیپور، اسلامآباد، شوپیان، کولگام، جموں اور سامبا میں گرفتاریوں اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
کانگریس کے سنئر رہنما عمر عبدالله نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے کہا: کمشیر میں حالت ایسی نہیں جیسے مودی کی پارٹی ظاہر کرتی ہے۔/