تحریک «چودہ فروری» بحرین نے منامہ میں آل‌خلیفه سیمینار کی مذمت کردی

IQNA

تحریک «چودہ فروری» بحرین نے منامہ میں آل‌خلیفه سیمینار کی مذمت کردی

7:47 - November 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513044
ایکنا تھران- جوانوں کی سیاسی تحریک قیام چودہ فروری نے بیان میں «مشرق و مغرب میں گفتگو» نشست کو صہیونی رژیم سے تعلقات کے لیے کوشش قرار دیا۔

ایکنا- العالم نیوز چینل کے مطابق جوانوں کی سیاسی تحریک قیام چودہ فروری نے بیان میں «مشرق و مغرب میں گفتگو» کو بہانہ قرار دیا جس کی مدد سے کوشش کی جارہی ہے کہ اس ناجایز تعلقات کو درست اور مشروع قرار دیا جایے۔

مذکورہ تحریک کے مطابق آل خلیفہ جعلی انتخابات کی سازش کررہی ہے جب کہ تمام مخالف گروپوں اور رہنماوں کو اس سے  نکال دیا گیا ہے۔

 

بیان میں اس نشست کو مغرب و مشرق کے درمیان بقایے باہمی کے دعووں کو جعلی قرار دیتے ہویے بیان میں یوں کہا گیا ہے:

 

 

قال الله سبحانه تعالى: "ان الملوك اذا دخلوا قرية افسدوها وجعلوا اعزة أهلها أذلة وكذلك يفعلون" صدق الله العلي العظيم.

جوانوں کی تحریک قیام چودہ فروری بحرین میں پاپ فرانسیس اور شیخ الازھر کے دورے کی مخالفت کا اعلان کرتی ہے جو آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسی اور نمایشی انتخابات کے موقع پر اس کو درست کرنے کی سازش ہے۔

 

حمد ظالم کی جانب سے پاپ کے لیے نمایشی بیان اور عوام سے فرعون کی مانند سلوک کھلا تضاد ہے۔

 

بیان میں پاپ فرانسیس کی بقایے باہمی کو کوششوں کو سراہتے ہویے تاکید کی گیی ہے کہ ادیان کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی عالمی امن کے لیے بہترین راہ حل ہے تاہم  آل خلیفه کسی طور ان امور کے لیے مناسبت رژیم نہیں کو ظالمانہ انداز میں عوام کی اکثریت کو کچل رہی ہے۔

 

جوانوں کی تحریک نے بقایے باہمی کو مذاہب اور ادیان میں تعلقات اور ہم آہنگی سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نشست بقایے باہمی کی کوشش نہیں بلکہ ظالم صہیونی رژیم کو رسمی طور پر قبول کرانے کی ایک سازش ہے۔

 

 

آل خلیفہ کی جانب سے پاپ فرانسیس سمیت دیگر علما اور بالخصوص احمد الطیب شیخ کو دعوت دینا بقایے باہمی کے نام جعلی کوشش اور سازش ہے کیونکہ آل خلیفہ خود اپنے ملک میں شیعہ اکثریت کو شہریت سے محروم کررہی ہے اور کسی طور بقایے باہمی پر ایمان نہیں رکھتی پھر وہ کیسے دیگر مذاہب سے ہم آہنگی کی بات کرتی ہے؟

 

 

آل خلیفہ ملک کی اکثریت آبادی کو بنیادی ترین حقوق سے محروم کرکے دیگر ممالک سے لوگوں کو لاکر یہاں پر آباد اور شہریت دیں رہی ہے۔

 

 

احمد الطیب شیخ الازهر نے بحرین میں شیعہ علما سے کہا ہے کہ وہ مذاہب و مسالک میں ہم آہنگی کے حوالے سے نشست منعقد کریں اور ہم اپنے شیعہ علما کو دعوت دیتے ہیں کہ ایسی وحدت کی نشست منعقد کرائے۔

 

جوانوں کی تحریک کا اس بات پر ایمان ہے کہ آل خلیفہ کی رژیم تکفیری اور شدت پسند دہشت گردوں کی حامی رژیم ہے جنہوں ے عراق، شام، لیبیا، پاکستان اور یمن میں بدترین دہشت گردی اور قتل و غارت کی ہے۔/

 

4097028

نظرات بینندگان
captcha