سعودی عرب نے عمرہ اور سیاحتی ویزوں کی میعاد 3 ماہ کردی

IQNA

سعودی عرب نے عمرہ اور سیاحتی ویزوں کی میعاد 3 ماہ کردی

20:01 - November 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3513097
ایکنا تھران- سعودی عرب نے اپنی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے سیاحت اور عمرہ کے لیے ویزا کی میعاد ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مزید مسافروں اور زائرین کو ملک کی طرف راغب کرنے اور انہیں 2030 تک 100 ملین سیاحوں تک پہنچانے کے اپنے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر، سعودی عرب نے نئی ویزا اصلاحات نافذ کی ہیں۔

اسی بنا پر سعودی وزراء کونسل نے اس ملک میں قیام کی مدت میں توسیع کے لیے مسافروں کے ویزوں کی مدت اور معیاد کے حوالے سے نئی اصلاحات کو منظوری دی۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے شائع کردہ تفصیلات کے مطابق اس ملک میں کسی بھی سفری ویزے پر سعودی عرب میں سنگل انٹری کی صورت میں قیام کی مدت ایک ماہ کے بجائے 3 ماہ کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ایک ملٹی انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو پورے سال کے لیے کارآمد ہے، جس سے وہ ملک میں 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔

ملٹی ویزا، سیاحتی سرگرمیاں کرنے اور عمرہ کرنے کا امکان فراہم کرتا ہے (حج کے سیزن کے علاوہ) اور یقیناً اس میں تعلیم جیسی دیگر سرگرمیاں شامل نہیں ہیں۔

ان منظوریوں کی بنیاد پر، خلیج فارس تعاون کونسل کے شہریوں کو صرف ایک درست پاسپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے اور کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی عرب ان اصلاحات کو اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے منصوبوں کا حصہ سمجھتا ہے اور اسے 2030 تک سیاحوں کی تعداد کو 100 ملین تک بڑھانا ہے۔

 

4098324

نظرات بینندگان
captcha