
ایکنا- نیوز ایجنسی الجزیره کے مطابق ورلڈ کپ 2022 کی خصوصی ایگزیکٹیو کمیٹی کی سربراہ
فاطمه النعیمی ہے اور وہ عرب کی واحد خاتون کھلاڑی ہے جنکو عالمی منتخب کھلاڑیوں
(Leaders Sports Awards) سال 2021 کے لیے منتخب کی گیی ہے۔
منتخب سرکردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کو ہر سال ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کی وجہ سے اسپورٹس انڈسٹری کو تقویت ملتی ہے اور اسی فہرست میں فاطمہ النعیمی کو شامل کرلیا گیا ہے۔
فاطمه النعیمی نے الجزیرہ نیوز سے گفتگو میں کہا: یہ میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے اور واحد عرب خاتون ہوں جسکو اسپورٹس خدمات کے حوالے سے یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے قطری خواتین کو اسلامی ممالک کے لیے ایک نمونہ قرار دیتے ہویے کہا: قطر میں مسلمان خواتین تخلیق، ایجاد اور برتری طلبی میں فعال ہیں اور ترقی میں انکا کردار اہم ہونا چاہیے۔/
4099106