دوحہ کے مرکز حفظ قرآن «اتقان» میں 85 قرآنی رضاکاروں کی حاضری

IQNA

دوحہ کے مرکز حفظ قرآن «اتقان» میں 85 قرآنی رضاکاروں کی حاضری

7:29 - November 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3513136
ایکنا تھران- حفظ قرآن کے مرکز «اتقان» میں دنیا کے مختلف ممالک سے 85 طلبا یہاں سے مستفید ہورہے ہیں.

ایکنا- نیوز ایجنسی الرأی، کے مطابق مذکورہ مرکز وزارت اوقاف قطر کے تعاون سے دوحہ کے علاقے الوعب کی مسجد المانع میں قایم کیا گیا ہے۔

حفظ مرکز کے محمدعلی السلمی اور مسجد کے امام مستند قرآنی استاد کی حیثیت سے سال 1997 سے اس مرکز میں سرگرم عمل ہے۔

انکا کہنا تھا: اس مرکز میں چھ قرآنی گروپس ہیں جو حفظ قرآن کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

 

السلمی کا کہنا تھا: اس وقت مرکز میں 85 رضاکار مختلف عربی ، یورپی ممالک جیسے فرانس، برطانیہ، جرمنی، اور آسٹریلیا و افریقہ سے موجود ہیں جو حفظ قرآن کے شعبے میں مختلف طریقوں سے طلبا کو سیکھا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: اس مرکز میں حفظ کرنے والے طلبا کے والدین سے نزدیکی رابطہ رکھا جاتا ہے اور موبائل ایپ سے مسلسل ان سے مشورہ کیا جاتا ہے۔/

 

4099490

نظرات بینندگان
captcha