ایکنا- سی این این سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے ایوان نمائندگان نے اس مسلم روایت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر سال یکم فروری کو حجاب کا قومی دن قرار دینے کی قرارداد منظور کی۔
بل کے حق میں 274 ووٹوں کے ساتھ، ارکان پارلیمنٹ نے ایوان نمائندگان کے بل نمبر 5693 یا قومی یوم حجاب بل کو منظوری دی۔
اس کارروائی کے حق میں نمائندوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد خواتین کو حجاب پہننے کی ترغیب دینا، اس ثقافت کو ماننے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکنا اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ اس بل کے وضاحتی نوٹ میں کہا گیا ہے: مذہبی رسومات پر عمل کرنے اور بلا تفریق یا ترجیح کے مذہبی آزادی سے استفادہ کرنے کی ہمیشہ کے لیے اجازت ہے۔
اس بل کے مطابق پردہ کرنے والوں کے حقوق اور حجاب پہننے کی مسلم روایت کو اجاگر کرنے کے لیے فروری کی پہلی تاریخ کو قومی یوم حجاب منایا جانا چاہیے۔ اس دن مسلم اور غیر مسلم خواتین کو حجاب پہننے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
عالمی یوم حجاب ( World Hijab Day) ہر سال 276 ممالک میں یکم فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 9/11 کے بعد اسلامو فوبک ردعمل کو لیکر ایک مسلم امریکی خاتون ناظمہ خان (Nazma Khan) کی پہل پر تجویز کیا گیا تھا۔ "عالمی یوم حجاب" کے موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خواتین حجاب کے ساتھ ایک دن گزارتی ہیں اور حجاب کے بارے میں اپنے تجربے کا اظہار کرتی ہیں۔
4100092