رأس‌الخیمه قرآنی مقابلوں میں 53 اقوام کی شرکت

IQNA

رأس‌الخیمه قرآنی مقابلوں میں 53 اقوام کی شرکت

8:42 - November 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513180
ایکنا تھران- اکیسویں قرآنی رأس‌الخیمه مقابلوں میں پچاس سے زاید اقوام کے قاری شرکت کررہے ہیں۔

ایکنا -  امارات میڈیا کے مطابق ایک ہزار 377 قرآنی نمایندے جن کے تعلق قطر میں مقیم مختلف اقوام سے ہیں راس الخیمہ ایوارڈ میں شریک ہیں۔

راس الخیمہ فاونڈیشن کے سربراہ شیخ صقر بن خالد بن حمید القاسمی نے مقابلوں کی تیاری اور انتظامات کا جایزہ لیا اور اس حوالے سے تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

شیخ صقر نے  رأس‌الخیمه قرآنی مقابلوں میں جوانوں کی گہری دلچپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: مذکورہ مقابلے حاکم راس الخیمہ شیخ سعود بن صقر القاسمی اور انکے ولی عھد شیخ محمد بن سعود بن صقر القاسمی کی خصوصی توجہ سے منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

شیخ صقر کا کہنا تھا: مقابلوں میں متخلف اقوام اور ممالک کے شہریوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جو یہاں امارات میں صلاحیتوں میں نکھار پیدا کررہے ہیں اور بقایے باہمی کی ترویج ہورہی ہے ان سب کی کامیابی کے لیے میں دعا گوہ ہوں۔

راس الخمیہ قرآنی اکیڈمی کے ڈائریکٹر احمد محمد الشحی کا اس حؤالے سے کہنا تھا کہ رأس‌الخیمه مقابلوں کا مقصد صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

مقابلوں کی کنفرم تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم اماراتی میڈیا کے مطابق فاینل مرحلہ دسمبر میں ہوگا اور تقریب انعامات کی تقریب جنوری میں ہوسکتی ہے۔/

 

4100606

نظرات بینندگان
captcha