کویت میں مختلف زبانوں میں تفسیر قرآن کی تقسیم

IQNA

کویت میں مختلف زبانوں میں تفسیر قرآن کی تقسیم

12:19 - November 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3513200
ایکنا تھران- فلاحی ادارہ «الکنادره» کی جانب سے مختلف زبانوں میں قرآنی تفسیر تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی النبأ کے مطابق الکنادرہ فلاحی ادارے کے سربراہ  ابراهیم محمد حسن الکندری، کا اس بارے کہنا تھا: امید ہے کہ اسلامی دنیا میں یہ اقدام خیر و برکت کا باعث بنے۔

انکا کہنا تھا: امید ہے کہ رب العزت ہمیں دینی امور میں خدمات کی توفیق عطا فرمائے اور مسلمان اس کتاب عظیم سے استفادہ کریں۔

 

الکندری کا کہنا تھا: مذکورہ پروگرام ہمارے ادارے کی جانب سے مسلمانوں کی خدمت اور غیر عرب زبان میں قرآنی تعلیمات کی ضرورت اور اس کو سمجھنے کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا : اس پروگرام کے تحت اب تک تفسیر قرآن کے بیس ہزار جلد کویت کے اندر غیر عرب افراد میں تقسیم ہوچکے ہیں۔

الکندری کا کہنا تھا: ادارہ اوقاف کویت کی حمایت سے اس طرح کے فلاحی کاموں کو بہت اہمیت ہے جو ان کاموں میں معاونت کررہا ہے۔/

 

4101188

نظرات بینندگان
captcha