قطرمسجد میں ورلڈکپ شائقین کی گہری دلچسپی

IQNA

قطرمسجد میں ورلڈکپ شائقین کی گہری دلچسپی

7:51 - November 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513223
ایکنا تھران- دوحه میں ثقافتی مرکز اور مسجد کٹارا میں فٹبال شائقین جوق در جوق آکر اسلام بارے معلومات حاصل کرتے ہیں۔

ایکنا – نیوز ایجنسی TRT،کے مطابق دوحہ مسجد میں مرد و خواتین مبلغین مختلف زبانوں میں ورلڈ کپ شائقین کو اسلام بارے تسلی بخش جوابات دینے میں مصروف عمل ہیں۔

مسجد کے دروازوں پر مختلف بل بورڈز نصب شدہ ہیں جنمیں تیس سے زاید زبانوں میں اسلام کا تعارف کرایا گیا ہے۔

الیکڑونکس بل بورڈز کے علاوہ مختلف بروشرز بھی چاپے گئے ہیں جن میں اسلام بارے معلومات دی گیی ہیں۔

 

وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر کی جانب سے تشریح اسلام کے لیے باقاعدہ ایک اسٹال لگایا گیا ہے۔

دوحہ کی دیواروں پر رسول گرامی حضرت محمد (ص) کی سیرت اور فرمودات درج ہیں جو شائقین فٹبال کے لیے درج کیے گیے ہیں۔

ورلڈکپ کا چھوٹا میزبان ملک کی کوشش ہے کہ اس کپ کے موقع پر عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو متعارف کرائے اور دنیا کے لیے اسلام اور اپنی ثقافت کی مقبولیت کو عام کرائے۔/

 

4102011

نظرات بینندگان
captcha