پودوں کے حوالے سے قرآنی معجزہ

IQNA

قرآنی معلومات/ 9

پودوں کے حوالے سے قرآنی معجزہ

7:55 - December 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513325
قرآنی فرمودات کے مطابق ساینس آج تسلیم کرتی ہے کہ پودوں کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا جذب اور موجود آکسیجن میں تناسب موجود ہے۔

ایکنا نیوز- عرب محقق حسين فاضل الحلو اپنی تحریر«نبادات اور قرآنی معجزات» میں پودوں کے حوالے سے قرآنی تعبیرات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اس تحریر میں وہ آیت 99 سوره انعام کی طرف اشارہ کرتا ہے: «وَهُوَ الَّذِي أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا وَمِنَ النَّخْلِ مِن طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَجَنَّاتٍ مِّنْ أَعْنَابٍ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ انظُرُوا إِلَى ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَيَنْعِهِ إِنَّ فِي ذَلِكُمْ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ:

اور وہ وہی خدا ہے جو آسمان سے پانی برساتا ہے اور زمین پر پودوں کو اگاتا ہے اور سبزے نکالتا ہے اور سبز دانوں اور کونپلوں اور خوشے نکلتے ہیں، انگور، زیتون اور انار ایک جیسے اور مختلف۔ اور تم ان پھلوں کے اگنے اور پکنے میں غور کرو جنمیں اہل ایمان کے لیے نشانیاں ہیں۔

اس حقیقت کی پانی تمام پودوں کی بنیاد ہے قابل حیرت ہے، جب زمین پر پانی برستا ہے اور خاک سے ملتا ہے تو زمین میں قوت جذب و دفع پیدا ہوجاتی ہے اور خاک کا حجم بڑھتا ہے تاہم اس زمانے میں اس حقیقت کا کسی کا ادراک نہیں تھا۔

قرآن فرماتا ہے: «وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ:

اور خدا کی قدرت پر دوسری دلیل کہ قیامت ہوگی خشک زمین کو دیکھو کہ جب وہ ویران ہوتی ہے اور جب بارش کا پانی برستا ہے تو وہ سرسبز و تازہ ہواجتی ہے اور پودے اگتے ہیں. (حج/ 5).

خشک زمین پر حرکت اور موومنٹ رکتی نہیں اور خاک کے زروں میں یہ موجود ہے تاہم بہت کم مقدار میں لیکن جب اس پر پانی برستا ہے تو مٹی اس کو طویل مدت تک اپنے اندر جذب کرتی ہے اور خوراک کا زخیرہ جمع کرلیتی ہے۔

اس آیت میں دانوں کو اگنے اور بڑھنے کے عمل کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے جب کونپلیں اور خوشے اگتے ہیں یہ قرآنی عظمت اور معجزے کا کمال ہے اس مرحلے کو تین کلمات میں خلاصہ کیا گیا ہے: «اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ: جنبش پیدا ہوتی ہے نمو آتا ہے اور اگ جاتا ہے».

 

نظرات بینندگان
captcha