ایکنا- نیوز ایجنسی السلطه کے مطابق ناروے اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر اور عالمی شہرت یافتہ پلئیر ارلینگ هالنڈ نے مسجد شیخ زاید سے تصویر شئیر کرنے اور مسجد کی خوبصورتی کے کمنٹس سے انکے مسلمان ہونے پر تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
هالنڈ نے ایک گفتگو میں اپنے گذشتہ سیزن کے حوالے سے کہا تھا: الحمدواللہ" اور اسی طرح ڈوٹمونڈ کے لیے کھیل میں گول اسکور کرنے پر کافی تبصرے ہوئے تھے۔
ہالنڈ کے مذہب پر اس وقت بحث چھڑ گیی جب انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا: بایرن مونیخ کے مقابلے کا پہلا ٹاکرا ان شاء اللہ۔
اس ٹوئٹ پر مسلم دنیا کے شائقین کی جانب سے ایک لاکھ بارہ ہزار لائیک کیے گئے اور چودہ ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا، ایک فین نے ہالنڈ کے مذہب کے حؤالے سے پوچھا، ان شاللہ ، میرے دوست مسلمان ہے کیا ؟ کیا اطلاع ہے؟
قابل ذکر ہے کہ نارویجین اسٹار فٹبالر اس سال ۶۰ ملین یورو قرار داد کے ساتھ ڈورٹمونڈ سے مانچسٹر سٹی آیا اور انگلش ٹیم میں کھیل رہا ہے۔/
4106459