امارات ؛ سجد شیخ زاید کی نگہداری اور مرمت کا خصوصی پروگرام

IQNA

امارات ؛ سجد شیخ زاید کی نگہداری اور مرمت کا خصوصی پروگرام

7:52 - December 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3513404
ایکنا تھران- مسجد جامع شیخ زاید منتظمین کے مطابق مسجد کی نگہداری کے لیے خصوصی پروجیکٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- گلوب ایکو نیوز کے مطابق شیخ زائد جامع مسجد کی حفاظت اور نگہداری کے لیے خصوصی پروجیکٹ تیار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ زاید مسجد کا طرز تعمیر اس طرح سے ہے کہ اس شاندار مسجد کو نگہداری کی ضرورت پڑتی ہے اور اس پروجیکٹ سے اس کی خوبصورتی اور رونق کو بحال رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

اس پروجیکٹ کے زریعے اس قومی ورثے کو جو امارات کی سیاحت میں اہم کردار شمار ہوتا ہے اس کی نگہداری کی جایے گی۔

 

شیخ زاید مسجد کی انتظامی امور کے ڈائریکٹر سالم السویدی کا کہنا تھا کہ اس وقت مسجد کے ۸۲ گنبد کے علاوہ سب سے بڑے گنبد جس کی چوڑائی ۳۲,۶ میٹر اور  ۸۴ میٹر ہے کی تزیین و آرایش کو برقرار رکھنے پر کام جاری ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس مسجد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے عالمی سطح پر بہترین مواد اور ٹیکنک سے کام لیا جارہا ہے، اعلی قسم کے سنگ مرمر کو چمک دیکر خاص مواد کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور ہر دو ہفتوں میں ایک بار ان گنبدوں کی صفائی کی جاتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس کام کے لیے ۹۰ کاریگر اور ۷۰ ماہرین جنمیں انجنیر اور ٹیکنشن وغیرہ شامل ہیں کام کررہے ہیں ۔

 

مسجد جامع شیخ زاید، ٹریپ‌ایڈوایزر کے مطابق سال ۲۰۲۲، میں ٹاپ سیاحتی مراکز میں شمار کی جاتی ہے اور علاقائی سطح پر ٹاپ اور عالمی سطح پر چوتھا مرکز شمار ہوتا ہے جہاں لوگ دور دراز سے دیکھنے آتے ہیں۔/

 

4108574

 

نظرات بینندگان
captcha