ایکنا نیوز- روزنامه الرای کویت کے مطابق ادارہ قرآن وسنت کویت کے ترجمان مبارک سالم الحیان، کا کہنا تھا: مذکورہ ادارہ وزارت لیبر کے تعاون سے شیخ نواف احمد قرآنی کمپلیکس بنانے پر کام کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: ادارہ قرآن و سنت کویت کی کوشش ہے کہ اشاعت قرآن کے لیے ایک شاہکار کام انجام دیا جائے۔
الحیان کا کہنا تھا: مذکورہ پروجیکٹ «صبحان» کے علاقے میں ایک بڑے جگہ پر قائم کیا جارہا ہے جسمیں ایک بڑا پارکنگ اور گودام کے ساتھ ایکو سسٹم اور گرم و سرد موسم کے لیے سسٹم بنایا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا: گروانڈ فلور پر مہمانوں کے لیے ہال، اشاعتی ہال اور ایک مسجد بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور پہلے فلور پر ادارے کے دفاتر بنائے جائیں گے۔/
4108957