ایکنا- خبررساں ادارے العین کے مطابق شیخ الازھر احمد الطیب کا کہنا تھا: مسیحیوں کو پیغام تہنیت جاری کرنا ایک فارمیلیٹی نہیں بلکہ دینی تعلیمات کے رو سے دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کرسمس پر مصری میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کرسمس پر تہنیتی پیغام جاری کرنے سے گریز کرنا اسلام تعلیمات کا حصہ نہیں بلکہ شدت پسندانہ سوچ کا جز ہے۔
انکا کہنا تھا: الازھر مصر میں مسلم مسیحی برادری کو جوڑنے کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ اسلامی تعلیمات کا پیغام ہے، مسلم- عیسائی رابطہ اتحاد کی علامت ہے جو چیلنجیز کے مقابل ہمیں مضبوط بناتا ہے۔
انکا کہنا تھا: غیر مسلم یہودی یا عیسائی پر اسلامی نگاہ انسانیت اور محبت کے سوا کچھ نہیں اور اس حوالے سے واضح قرآنی آیات موجود ہیں کہ مسلمان دوسروں کے ساتھ امن و محبت سے رہتا ہے اور تعلقات کی بنیاد عدالت و انصاف ہے۔/
4109372