طارق کیا ہے؟

IQNA

قرآنی معلومات/ 10

طارق کیا ہے؟

6:11 - December 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3513455
قرآن کریم میں کافی علمی معلومات موجود ہیں جنکو معجزات قرآن کہا جاتا ہے جنکو سائنس آج تسلیم کرتی ہے جو چودہ سال قبل بیان ہوا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق اعجاز القرآن والسنہ ویب سائٹ کی رپورٹ میں سورہ طارق کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی آیت ایک سے تین تک ایک علمی معجزے کا ذکر ہے۔

اس سورہ میں کہا گیا ہے «وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ؛ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ: قسم ہے آسمان اور رات کو چلتے ستاروں کی؛ اور تم کیا جانو کہ وہ چلتے ستارے کیا ہیں» (طارق/ 1 و 2)

طارق وہ اجسام ہے جس میں دو خصوصیت ہیں ایک یہ کہ وہ چمکتا اسٹار ہے اور دوسرا نافذ یا enforced  ہے اور یہ منظم انداز میں حرکت کرتا ہے۔

الطارق ایک منظم اور ضربات رکھتا ہے ایک موج کی طرح، نیوٹرونی اسٹار ایک بھاری بھرکم چمکتا دمکتا ستارہ ہے اور اسقدر وزنی ہے اگر زمین پر رکھا جایے تو زمین میں سوراخ کرے۔

یہ اسٹار عجیب انداز میں چکر لگاتا ہے اور ہرسیکنڈ میں سینکڑوں بار چکرکھاتا ہے اور اسی تیزی سے چکر کی وجہ سے ایک الیکڑونکس یا برقی میدان ایجاد کرتا ہے اور ایک خاص موج پیدا ہوتا ہے اور ایک حیرت انگیز دھماکہ دار آواز جنم لیتی ہے ماہرین حیرت کا اظھار کرتے ہیں کہ کسطرح سے خلا میں آواز پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین نے ان آوازوں کو ریکارڈ کیا ہے اور علمی سائٹس پر اس کو نشر کیا گیا کہ یہ واقعی میں ایک زور دار آواز ہے جب کہ ساینس کے مطابق خلا میں ایسی آواز کا ایجاد ممکن نہیں۔

ٹیلی اسکوپ کے مطابق ان ستاروں سے ایک خاص قسم کا فلش اور چمک خارج ہوتا ہے اور مسلسل سگنل پیدا ہوتا ہے: (بیپ.. بیپ.. بیپ) اور مسلسل یہ سگنل اور آواز پیدا ہوتی ہے۔

یہ ہم پر خدا کی رحمت ہے کہ ان ستاروں کی آواز خلا میں ظاہر نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے ہم ان ستاروں کی آواز نہیں سنتے کیونکہ اگر یہ آوازیں زمین پر ہم تک پہنچتی ہمارے کانوں کے پردے پھٹ جاتے!! اس کے باوجود ماہرین نے ان امواج اور سگنل کو تجزیہ کیا اور معلوم ہوا کہ یہ ستار ے خاص قسم کی آواز ایجاد کرتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha