حضرت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لیے بہترین درس ہے

IQNA

علامہ شبیر حسن میثمی:

حضرت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لیے بہترین درس ہے

16:25 - December 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513470
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا شہادتِ دخترِ رسول اکرم (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پردرد موقع پر کہنا تھا کہ اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔ ہم سب کو خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کائنات کی وہ واحد خاتون بی بی ہے جس نے مولا علی علیہ السلام جیسی عظیم شخصیت کی مظلومانہ زندگی میں ایک خاتون بن کر اسلام کی خدمت اور دین کی تبلیغ میں بھرپور ساتھ دیا، مشکلات و تکلیف میں کبھی بھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی، پانی سے روزے افطار کیے، اپنے بچوں کی ایسی تربیت کی جس کی مثال پورے عالم میں نہ ملتی ہے نہ کبھی ملے گی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: خواتین کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں سیدہ (س) کی زندگی میں پایا جاتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر تمام خواتین جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ زندگی کے گزرتے ہوئے ایام پاک و پاکیزہ بن جائیں اور خواتین عالم کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے۔ مشکلات میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کا ایک عظیم باب ہے۔ آئیے ہم سب مل کر جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت سے استفادہ کریں۔

نظرات بینندگان
captcha