بہترین ایرانی قرآء عوام کی نظر میں/ فائنل مرحلے میں پہہنچنے والوں کے نام+ ویڈیو

IQNA

بہترین ایرانی قرآء عوام کی نظر میں/ فائنل مرحلے میں پہہنچنے والوں کے نام+ ویڈیو

7:01 - January 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3513498
ایکنا تھران- ستارویں قومی قرآنی فیسٹیول میں بہترین قاریوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور عوامی رایے عامہ کی نظر میں ٹاپ قاریوں کے سلیکشن کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ستارویں قومی قرآنی فیسٹیول اور دوسرا بین الاقوامی قرآنی فسیٹیول تھران کی صاحب الزمانی قرآنی انجمن کے تعاون سے فروری کے وسط تک جاری رہے گا جسمیں فائنل مرحلے میں پہنچنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوامی سروے کے ساتھ ملک بھر سے 126 بہترین قاریوں کو مختلف شہروں سے مجلسی تلاوت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

سال گذشتہ کے تیس منتخب قاریوں کو جنہوں نے فجر تلاوت مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی تھی انکو بھی ان قرآء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

 

توقع کی جاتی ہے کہ فائنل مرحلے میں سخت مقابلہ ہوگا جہاں منتخب قرآء رمضان المبارک مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

ترتیل مقابلوں میں ارسال شدہ فایلوں کے مطابق 53 قرآء منتخب قرار پائے ہیں جنمیں سے پندرہ کو فاینل مرحلے کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حسن قرآت شعبہ خواتین اور سال کے بہترین قرآء کے انتخاب کے لیے اعلان کیا جایے گا جسمیں نوجوان قاری اور حفظ میں سال کے بہترین حافظ کا انتخاب ہوگا۔

 

ویڈیو کا کوڈ

رپورٹ کے مطابق اس کے لیے خواہشمند افراد کو اس ایڈریس www.quranfajr.com اور انسٹاگرام اور ٹیلی گرام پیچ ftfquran  پر اطلاع دی جائے گی۔/

 

 

 

4111131

نظرات بینندگان
captcha