ایکنا- عالم تقریب مذاہب کونسل کے مطابق بین الاقوامی ویبنار منگل کے صبح دس بجے منعقد ہوگا
اور اس ویبنار سے عالمی تقریب کے جنرل سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین حمید شهریاری؛ جنوبی افریقہ کونسل کے سربراہ، شیخ شعیب بولی؛ لبنانی مرکز مطالعات یونیورسٹی کے سربراہ، طلال عتریسی؛ مصری یونیورسٹی کے استاد، عماد حمرونی؛ استاد راغده مصری؛ ملبرن کے امام جمعہ شیخ اشفاق وحیدی؛ تحریک اسلامی افغانستان کے مولوی محمد مختار مفلح خطاب اور اظھار خیال کریں گے۔
اس بین الاقوامی ویبنار میں امت اسلامی کی تشخص اجاگر کرنے اور عظمت رفتہ کی بحالی میں شهید حاج قاسم سلیمانی کے کردار، علاقائی امن کی بحالی میں شهید سلیمانی ، وحدت اور اسلامی تعلقات کے استحکام میں شهید سلیمانی کے افکار اور اسلامی مقاومتی ثقافت کی ترویج میں شهید سلیمانی کے کردار پر بحث و گفتگو ہوگی۔
خواہشمند افراد اس ایڈرس پر اس بین الاقوامی ویبنار سے استفادہ کرسکتے ہیں : . live.taqrib.ir
abarat.tv
4111300