آسمانی سفر اور رسول گرامی(ص) کی خدا سے گفتگو سوره نجم میں

IQNA

قرآنی سورے/ 53

آسمانی سفر اور رسول گرامی(ص) کی خدا سے گفتگو سوره نجم میں

8:43 - January 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513514
رسول اسلام (ص) کے آسمانی سفر پر ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ آپ رات کو آسمان پر جاکر کچھ فرشتوں، انبیاء اور خدا سے ملاقات کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا ترپنواں سورہ «نجم»  کے نام سے ہے جس میں 62 آیات ہیں اور یہ سورہ قرآن کے  27 ویں پارے میں ہیں. «نجم» ایک مکی سورہ ہے جو ترتیب نزول کے حوالے سے تئیسواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر اترا ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ اعلانیہ طور پر رسالت کے بعد پہلا سورہ سوره نجم ہے جو رسول اللہ (ص) نے بلند آواز سے مکہ میں تلاوت کی۔

اس سورہ کی پہلی آیت میں خدا نے «نجم» کے نام سے قسم کھائی ہے اور اس وجہ سے نجم نام پڑا اور اس میں ستارہ کے اترنے کی قسم کھائی جاتی ہے. لفظ «نجم» قرآن میں تیرہ بار آیا ہے۔

اس میں تین موضوع پر بہت تاکید ہے «ربوبیت»، «نبوت» اور «قیامت» حقیقت وحی اور پیغمبر(ص) کا جبرئیل سے رابطہ، بیان معراج، بت پرستی پر سخت تنقید، توبہ کے دروازے کا کھلا ہونا اور یہ کہ ہر کوئی اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے اور گذشتہ اقوام کے دردناک عذاب اور حق سے دشمنی کا نتیجہ موضوعات میں شامل ہیں۔

 

سوره نجم کے آغاز میں قسم کھا کر وحی کی حقیقت پر تاکید کی جاتی ہے اور یہ کہ رسول گرامی وحی کے علاوہ ایسی ہی کوئی بات نہیں کہتا۔

ایک اور حصے میں سورہ معراج کی بات کہہ کر اس سفر کی منظر کشی کی جاتی ہے۔

مشرکین کی بت پرستی، فرشتوں کی عبادت، اور نفس پرستی کی مذمت کی جاتی ہے اور توبہ کرنے کی تاکید کی گیی ہے کہ واپسی کا راستہ کھلا ہے اور سب کو انکے اعمال کا بدلہ دیا جاتا ہے۔

مزید قیامت کے بارے میں بات کی گیی ہے اور عقلی دلائل سے ثابت کیا جاتا ہے کہ قیامت ہوگی اور گذشتہ اقوام کی ضدبازی کے نتائج کو بطور نمونہ بیان کیا گیا ہے۔

 

ایک اہم موضوع جس پر اس سورہ میں اشارہ ہوا ہے رسول گرامی کا سفر معراج ہے جس میں رسول گرامی اسلام مسجد الاقصی (فلسطین) سے آسمانوں کی طرف جاتے ہیں. اسلامی روایات کے مطابق رسول اللہ (ص) ایک رات مکه سے مسجدالاَقصی کا سفر کرتے ہیں اور وہاں سے آسمانوں کی طرف جاتے ہیں، وہ آسمانوں پر بعض فرشتوں سے گفتگو کرتے ہیں اور اہل جنت و جہنم کو مشاہدہ کرتے ہیں، احادیث کے مطابق رسول گرامی شب معراج کو بعض انبیاء سے ملاقات کرتے ہیں اور اسی طرح خدا سے بھی ملاقات کا شرف حاصل کرتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha