ایکنا- afrigatenews.net،کے مطابق لیبیا میں قومی وحدت حکومت کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبه، نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس پروگرام میں حفظ سال 2022 کے نتایج کا اعلان بھی ہوا۔
اس پروگرام ممیں لیبیا کے معروف شیوخ اور علما کے علاوہ دیگر ممالک کے علما شریک تھے جب کہ وزیراعظم کے علاوہ ادارہ اوقاف کے سربراہ «محمد العبانی»، بھی موجود تھے جنہوں نےحفظ قرآن سال 2022 کے کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔
قرآئات عشرہ طرز تلاوت قرآن ہے جس کو بعض علما درست مانتے ہیں جب کہ بعض دیگر علما کا خیال ہے کہ قرآت سبعہ یا سات والی قرآت درست نہیں۔
بعض کا خیال ہے کہ تین مزید قرآت قرائات سبع میں اضافہ ہوا جس سے قرآت عشر بنا اور «امام یزید المدنی»، «یعقوب الحضرمی» او ر«خلف البغدادی» کی قرات اس میں شامل ہیں۔
لیبیا قرآنی حوالے سے ان ممالک میں شامل ہے جہاں قرآنی سرگرمیاں ہمیشہ زور و شور سے جاری رہتی ہیں./
4112548