ایکنا نیوز کے مطابق تیسری برسی کا پروگرام انجمن دوستی ایران- آسٹریلیا کے تعاون سے سڈنی میں منعقد کا جائے گا
مذکورہ پروگرام آج بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق ۶ سے آٹھ بجے سڈنی میں منعقد ہوگا۔
شهید سردار حاج قاسم سلیمانی اور انکے دوست شهید ابومهدی المهندس تین جنوری کو بغداد ائیرپورٹ میں امریکی میزائیل حملے میں شہید ہوگیے تھے جنکو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شہید کرنے کا حکم دیا تھا۔
انکی تیسری برسی پر مختلف ممالک جیسے ایران، عراق و لبنان میں تقریبات منعقد ہوئی جنمیں شہید کے دہشت گردی کے خلاف خدمات پر روشنی ڈالی گیی۔
ایران میں پہلی بار بین الاقوامی اجلاس بعنوان «شهید سلیمانی، عالمی مقاومتی ہیرو» کے عنوان سے منعقد ہوا جسمیں ایران کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے شخصیات نے خطاب کیا اور شہید کی قربانیوں کو سراہا۔
انجمن دوستی ایران- آسٹریلیا سال ۲۰۰۶ میں قایم ہوا جس میں ملبرن کی کچھ اہم شخصیات نے کردار ادا کیا اور اسکو رجسٹرڈ کیا۔
مذکورہ انجمن نے پروسز مکمل کرتے ہوئے سال ۲۰۱۱ میں سرگرمیوں کا آغاز کیا۔/
4112556