جنوبی کوریا ؛ بین الاقوامی حلال نمائش 2023

IQNA

جنوبی کوریا ؛ بین الاقوامی حلال نمائش 2023

9:31 - January 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3513572
ایکنا تھران- حلال مصنوعات کی نمائش 2 سے 7 فروری تک جنوبی کوریا کے شهر «بوسان» میں منعقد ہوگی۔

ایکنا-  Korea Halal،کے مطابق گرینڈ نمائش  (2023 BUSAN HALAL EXPO)جنوبی کوریا کے شهر بوسان میں منعقد ہورہی ہے جسمیں دیگر کمپنیوں کے علاوہ حلال مصنوعات کی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

اس نمایشگاہ کے سات شعبے ہوں گے جنمیں بیوٹی مصنوعات، صحت، سیاحت، اسلامی ڈریسز، اسلامک فوڈ اور آرٹ شامل ہیں۔

 

 کوریا کی حلال کمپنی (Halal Korea Co., Ltd) ،‌ حلال ٹور کمپنی (Halal Tour Corp) واور ڈائنامک بوسان(Dynamic Busan)  نمایش میں شریک ہوں گی.

 

اگرچہ جنوبی کوریا میں مسلمان اقلیت میں معمولی آبادی شمار کی جاتی ہے تاہم اس ملک میں حلال شعبوں میں اچھی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں پر 335 حلال کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

 

جنوبی کوریا میں چیاسٹھ فیصد حلال فوڈ اور 34 فیصد خام مال تیار کیے جاتے ہیں جب کہ دیگر اہم فوڈز میں مختلف خوراک، مشروبات  اور دیگر کھانے پینے کی مصنوعات شامل ہیں۔/

 

4113542

نظرات بینندگان
captcha