زندگی کے مختلف مراحل سوره حدید کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 57

زندگی کے مختلف مراحل سوره حدید کے رو سے

7:39 - January 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3513610
انسان بچپن سے بڑھاپے تک مختلف مرحلوں سے گزرتے ہیں اور ہر مرحلہ کا خاص تقاضا ہوتا ہے،بچپن میں کھیل کود اور بڑھے ہوکر کام کی تلاش تک الگ مرحلہ ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا ستانواں سورہ «حدید» کے نام سے ہے جسمیں 29 آیات ہیں اور یہ سورہ 27 ویں پارے میں ہے. «حدید» مدنی سوروں میں شمار ہوتا ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ چورانویں نمبر پر آتا ہے جو قلب رسول گرامی اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

سورہ کی پچیسویں آیت میں لفظ حدید آنے کی وجہ سے سورے کو حدید کا نام دیا گیا۔

اس سورے میں توحید، خدا کی صفات، عظمت قرآن، مومنین اور منافقین کی حالت میں قیامت میں بیان ہوا ہے۔ اس سورہ میں بعض انبیاء کی داستان جیسے نوح، ابراهیم ، حضرت عیسی اور نزول انجیل پر اشارہ ہوا ہے. کاینات کے چھ دنوں میں خلقت کی بات بھی کی گیی ہے.

شروع کی آیات میں مکمل طور پر توحيد اور خدا کی صفت کا تفصیلی ذکر ہے اور تقریبا بیس صفات خدا کی بیان کی گیی ہے۔

اس سورہ میں شب ر روز کی گردش اور دنوں کے چھوٹے بڑے ہونے اور فصلوں میں اختلاف اور خدا کی دیگر نشانیوں کی بات کی گیی ہیں۔

عظمت قران کے ساتھ قیامت میں مومنین اور منافقین کی الگ حالت اور اسی طرح گذشتہ اقوام جو خدا کے وجود کے منکر تھے انکے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

اس سورہ میں انسان کی زندگی کے پانچ مرحلوں کا ذکر کیا گیا ہے: کھیل کود، سرگرمی، زینت، برتری لوگوں کے درمیان اور مال و اولاد میں زیادہ طلبی. یہ تمام مرحلے زندگی کے آغاز سے آخر تک کے بتائے گئے ہیں۔

اس سورہ کا اہم حصہ خدا کی راہ میں انفاق اور دنیا کی کم اہمیتی پر تاکید پر مبنی ہے اور ایک اور حصے میں عدالت اجتماعی اور انبیاء کے اہداف کی بات کی گیی ہے۔

مسئله ترک دنیا اور اجتماع سے دوری کی بھی مذمت کی گیی ہے اور اس حوالے سے اسلام اور مسلمانوں کے الگ ہونے کی بات کی جاتی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha