ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتالیسویں بین الاقوامی مقابلے بعنوان «ایک کتاب، ایک امت» کے پہلے دن ترتیل تلاوت اور حفظ کے مقابلے ہوئے۔
اس دن ۳۹ ویڈیو فایل جو مختلف ایرانی سفارت خانے، ثقافتی مراکز اور جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے اداروں کے توسط سے موصول ہوئے تھے انکو ججز کے سامنے پیش کی گیی۔
ان فائلوں میں بعض غیر معیاری ویڈیو فائلز بھی موجود تھے جو کسی طرح مقابلے کے لیے مناسب نہ تھے۔
اس مرحلے میں مجموعی طور پر 80 ممالک سے ۱۴۶ فایلز خواتین اور مرد قرآء کے ملے تھے اور ادارہ فلاح و بہبود و اوقاف کے مطابق مرد و خواتین شرکاء سے بیس خواتین اور 35 مرد امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔
فاینل مرحلہ مبعث یا بعثت رسول اکرم (ص) کے موقع پر تھران میں منعقد ہوگا اور مذکورہ افراد ان مقابلوں میں شریک ہوں گے۔/
4114919