پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

IQNA

پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

7:48 - January 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513624
پاکستان اور ایران کے مابین صنعت و تجارت،امپورٹ ایکسپورٹ،ٹرانسپورٹیشن،نئے جوائنٹ بارڈر مارکیٹس کے قیام، فلائٹس اور فیری سروس شروع کرنے و دیگر سے متعلق 39نکات پر مشتمل مفاہمت کے یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط دسویں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کئے گئے مفاہمت کی یاداشت پر جنرل منیجر سیستان بلوچستان انڈسٹری مائنز اینڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ایران ارج حسن پور اور کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ کوئٹہ آغا سعید احمد نے دستخط کئے۔دسویں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے دوروز تک جاری رہنے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے مختلف محکموں کےحکام صنعت و تجارت سے وابستہ افراد و دیگر کے مابین تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔39 نکاتی مفاہمت کی یاداشت میں زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مائنز منرل اینڈ ایگریکلچر اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے کسٹمزانفرااسٹرکچر،تجارت،ٹرانسپورٹیشن اور ائیر لائن سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے،دوطرفہ تجارتی آئٹمز کی تعداد بڑھانے کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے آزاد تجارتی معاہدے اور مال تجارت پر ٹیرف میں 30 سے 70فیصد کمی،دونوں ممالک کے دوطرفہ تجارتی اہداف 500 بلین امریکن ڈالر کے حصول کے لیے درکار ضروری اقدامات اٹھانے،بارٹر ٹریڈ(مال ٹو مال)کی راہ میں حائل رکاوٹیں چیمبرز کے پلیٹ فارم سے حل کرنے،کوہک پنجگور/ چیدگی علاقے میں ایک اور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے قیام،مجاز حکام سے میرجاواہ/تفتان،جلغ،ماشکیل اور شمسار میں نئے جوائنٹ بارڈر مارکیٹس کے قیام،دونوں ممالک کے مجاز حکام کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کےلئے گفت وشنید کرنے،میر جاواہ تفتان بارڈر کے اوقات کار کو پاکستان کی جانب سے صبح 9بجے سے رات ایک بجے جبکہ ایران کی طرف سے ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے کرنے،تمام بارڈر مارکیٹس میں ضروری دفاتر کے قیام،دوطرفہ علاقائی نمائشوں کے سیستان بلوچستان ایران اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انعقاد،فریش فروٹس پر امپورٹ ٹیرف میں کمی کےلئے مجاز حکام سے بات کرنے،پاکستان کے زاہدان قونصلیٹ سے ایرانی ڈرائیورز کو 6 ماہ کے ویزے کے اجراء کے ساتھ ایرانی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کی تجویز پر 9ماہ تک کے ویزے کے اجراء شروع کرنے اور ویزہ فیسوں پر نظر ثانی کرنے،پشین مند جوائنٹ بارڈر کا جلد رسمی افتتاح،میرجاواہ تفتان بارڈر مارکیٹ کے جلد افتتاح کے عمل کو تیز کرنے،ایرانی سائیڈ نے نقد رقوم،مشینری اور سرمایہ کاری کی تفصیلات سے آگاہ کرنے اور معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانے پر اتفاق کیا۔

 

پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

 

دونوں ممالک نے پسبندر ایران اور جیونی پاکستان میں دوطرفہ تجارت کےلئے کلیئرنگ اسٹیشن کے قیام،ایران نے گبد-رمدان کے TIRبارڈر سے پاکستان کو ترکی،آذربائیجان،روس اور خطے کے دیگر ممالک تک رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی اورمند پشین کو TIRاسٹیشن قرار دینے پر زور دیا،دونوں وفود نے کسٹمز آفیسران کے علاقائی تجارتی تنازعات بارے گبد-رمدان،مند پشین،کوہک-چیدگی میں اجلاس منعقد کرنے،دونوں ممالک کے حکام کے فریش فروٹس کے امپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور پابندیوں کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا ایران نے پاکستان سے ایکسپورٹ شدہ چاول کو زاہدان کسٹم میں شلٹر کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے بلکہ ایران نے تجویز دی ہے کہ تمام بارڈر گیٹس پر ایل پی جی سلنڈر کی پاکستان لانے کی اجازت دی جائے،دونوں ممالک نے جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے زاہدان چیمبر اور کوئٹہ چیمبر میں ایک سال کے لئے سیکرٹریٹ کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں زاہدان اور کوئٹہ چیمبرز کے صدور کی سربراہی میں 12 ارکان بھی نامزد کئے،مفاہمت کی یاداشت میں دوطرفہ فلائٹس کےلئے باہمی تعاون،رمدان-گبداور پشین -مند بارڈر پر پاکستان کی جانب سے درکار انفرااسٹرکچر کے قیام عمل میں لانے اور ایران کی جانب سے تمام تر اقدامات کرنے کے ساتھ پاکستان کی طرف سے فیری سروس کے ایم او یو بارے معاملات کو حتمی شکل دینے اور اس سلسلے میں کوڈل انفارمیشن کے بعد ایران کو آگاہ کرنے کی حامی بھری گئی مفاہمت کے یاداشت میں کہا گیا ہے کہ ہیروک ریلوے پل کے سال رواں کے ماہ جون تک تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد 500 گڈز ویگنوں کے ذریعے درآمدات و برآمدات کرنے،پاکستان ریلوے کی جانب سے ڈویژنل میکینکل انجینئراور ان کی ٹیم کو تیکنیکی معاونت کے لیے زاہدان بھیجنے اور ایران کے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق ریلوے ڈبوں کے سپیئر پارٹس کی فراہمی اور میر جاواہ۔زاہدان ریلوے ٹریک کی فٹنگ کےلئے معاونت پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے بلکہ پاکستان نے ایران سے 6000ہزار لیٹر تک تیل کی ریلوے کو فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے جس پر ایرانی حکام نے اس بابت مجاز حکام سے رابطہ کرنے اور 24گھنٹوں میں ایک سے زائد پاکستانی ٹرینوں کی ایران میں داخلے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے ایرانی حکام نے پاکستان کو زرعی،لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں تیکنیکی معاونت کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا ہے دونوں ممالک کے حکام نے اگلے جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس کے چاہ بہار میں انعقاد پر بھی اتفاق کیا مفاہمت کی یاداشت میں دوطرفہ تجارتی تنازعات کے حل کےلئے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور زاہدان چیمبر کے صدور کی سربراہی میں چیمبرز کے 10 ارکان پر مشتمل کمیٹی ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود نے بہتر تجارتی تعلقات کے فروغ اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

نظرات بینندگان
captcha