سوئیزرلینڈ فورس میں مسلمان اور یہودی مبلغ بھرتی

IQNA

سوئیزرلینڈ فورس میں مسلمان اور یہودی مبلغ بھرتی

7:24 - January 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3513631
ایکنا تھران- سوئیس فورس میں مسلمان اور یہودی مبلغین کی بھرتی کا حکم صادر ہوچکا ہے اس سے پہلے صرف کیھتولک اور پروٹسٹنٹ علما بھرتی کیے جاتے.

ایکنا- نیوز ایجنسی  CNE،‌ کے مطابق مسلمان علما کے علاوہ یہودی علما کو بھی بھرتی کیے جائیں گے اور اس کا آغاز سال 2023 سے شروع کیا جارہا ہے جہاں اس ملک کی فوج کی ایک سو چالیسواں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اس سے پہلے صرف کیھتولک اور پروٹسٹنٹ مبلغین بھرتی کیے جاتے تھے.

سوئیس فوجی کلیسا میں  ۱۸۰ اہلکار خدمت انجام دیں رہے ہیں۔

 کلیسا اہلکاروں کے ڈپٹی نوئل پدریرا، نے  RTN  ریڈیو سے گفتگو میں کہا: ان اصلاحات کا مقصد سوئس معاشرے کی رنگا رنگی اور متنوع کلچر کو دیکھتے ہوئے کیا جارہا ہے. ہمیں اندازہ ہوا کہ کلیسا میں صرف کھیتولک اور پروٹسٹنٹ مبلغین کافی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے اہل افراد کا ہونا بھی ضروری ہے۔

 

سوئیس فورس کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے دیگر مذاہب کے لیے خصوصی یونیفارم بنایا جارہا ہے جسمیں مسلمان کے کے لیے چاند اور یہودی کے لیے  لوح موسی(ع) کا نشان ہوگا.

سوئیزرلینڈ کی فوج میں باتجربہ افراد بھرتی کی جاتی ہے اور اس فورس کے نیوٹرل کردار کی وجہ سے یہ فوج دیگر ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کرتا تاہم بین الاقوامی امن معاملات میں فرائض انجام دیتی ہے اور اس حوالے سے وہ نیٹو کے خصوصی شعبے کا حصہ ہے۔/

 

4115373

نظرات بینندگان
captcha