ملایشین فیسٹیول میں دنیا کے عظیم سیرت النبی کی نمائش

IQNA

ملایشین فیسٹیول میں دنیا کے عظیم سیرت النبی کی نمائش

8:03 - January 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3513634
ایکنا تھران- ملایشیاء کے «پوتراجایا»ی میں منعقدہ قرآنی آرٹ فیسٹیول میں دنیا کے عظیم ترین سیرت کی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملایشین فیسٹیول میں دنیا کے عظیم ترین سیرت النبی کی نمائش منعقد کی گیی جسمیں اعلی ایرانی شخصیات بھی شریک تھیں۔

بین الاقوام فیسٹیول رستو فاونڈیشن میں گذشتہ روز شروع ہوچکی ہے۔

مذکورہ فیسٹیول دس دن تک جاری رہے گی جہاں رسول گرامئ اسلام اور اصحاب کرام نمایش اور دیگر مقدس اسلامی وسائل کی نمایش بھی منعقد کی گیی ہے۔

گذشتہ روز پروگرام میں اس عظیم  نسخے کی نمایش ہوئی جہاں ملایشیاء میں ایران کے سفیر کے علاوہ ترکی اور عراقی سفارت کار موجود تھے۔

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق اس عظیم سیرت کا طول آٹھ میٹر اور ساٹھ سینٹی میٹر جب کہ عرض پانچ میٹر اور وزن 1500 کیلو گرام اور اس کے 429 صفحات ہیں۔

اس پروگرام کی تقریب رونمائی میں سورہ واقعہ کی نمایش ہوئی جس کے لیے رستو فاونڈیشن کا تعاون حاصل تھا اور اس نسخے کو خوبصورتی سے انجام دیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں دنیا کے عظیم کتاب سیرت نسخے کی تقریب رونمائی میں ملایشین وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے۔/

 

4115887

نظرات بینندگان
captcha