انڈونیشیاء میں عظمت خاتون بارے قرآنی مقابلے

IQNA

انڈونیشیاء میں عظمت خاتون بارے قرآنی مقابلے

8:06 - January 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3513635
ایکنا تھران- مرکز تبلیغات قرآنی وابستہ آستانہ مقدس حسینی(ع) انڈونیشیاء برانچ کے مطابق مقام زن کے حوالے سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

ایکنا- آستانہ مقدس حسینی کے مطابق اس آستانے کے انڈونیشین برانچ کے تعاون سے مختلف علمی، ثقافتی اور قرآنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ہفتے کو ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کی مناسبت سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔

مرکز تبلیغات اسلامی انڈونیشیاء کے سربراہ عبدالله بیک کا کہنا تھا: ولادت حضرت زهرا(س) اور ائمہ کے حوالے سے جکارتا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایسے پروگرامز منعقد کیے گیے تھے جنمیں قرآنی مقابلہ سب سے بڑا پروگرام تھا۔

انکا کہنا تھا: پروگرام میں ساٹھ طلبا و طالبات کے علاوہ انکے والدین شریک تھے جہاں مقابلے کے علاوہ تقاریر و منقبت خوانی کا بھی سلسلہ تھا۔

بیک کا کہنا تھا: ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے جشن کے علاوہ ایک ثقافتی و علمی نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو تین دن تک جاری رہی۔

مرکز تبلیغات اسلامی سربراہ کے مطابق اس نمایش کو سینکڑوں لوگوں نے دیکھا جہاں مختلف اشیاء اور فن پاروں کی نمایش کے علاوہ تصحیح قرآت کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔/

 

 

 

4115876

نظرات بینندگان
captcha