ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں خواتین کے مقابلے

IQNA

ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں خواتین کے مقابلے

8:08 - January 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3513636
ایکنا تھران- بین الاقوامی مقابلوں کے ججمنٹ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور ججز کے مطابق ایرانی خواتین سرفہرست دکھائی دیتی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں ترتیل مقابلوں میں خواتین کو شامل کی گیی ہیں اور ججز کے مطابق ایرانی خواتین ترتیل میں حیرت انگیز پیش رفت حاصل کرچکی ہیں اسی حوالے سے بعض ججز سے ایکنا نے گفتگو کی ہے۔

حسن حفظ میں جج کے فرائض انجام دینے والی مریم سعیدی کا کہنا تھا کہ مشھد مقدس میں حفظ میں ایک سو اسی خواتین شریک تھیں اور پچاس فیصد خواتین نے نوے فیصد نمبر حاصل کی ہیں۔

انکا کہنا تھا: ہر حافظہ سے تین سوال کیے گیے اور معلوم ہوا کہ ایرانی خواتین کی تیاری اچھی تھی جنہوں نے نوے فیصد نمبرز حاصل کیے۔

 

سعیدی کا کہنا تھا کہ یہ مرحلے آن لاین انجام دیے گیے۔

 

نگاهی به مرحله مقدماتی سی و نهمین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن در بخش بانوان

 

 تجوید کے شعبے کی جج مرضیه دیانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: اگر یہ مرحلہ آن لاین کی بجائے فیزیکل ہوتا بھی تو ایرانی خواتین کی کارکردگی ایسی ہی ہوتی اور دیگر شرکاء بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایرانی قرآنی خواتین نے دیگر خواتین سے کافی سبقت حاصل کی ہے اور بہترین پرفارمنس نظر آئی۔/

 

4114645

نظرات بینندگان
captcha