ملایشین فیسٹول قرآنی آثار کی نمایش کے لیے بہترین فرصت ہے

IQNA

عراقی سفارتی ایمبیسیڈر ایکنا سے:

ملایشین فیسٹول قرآنی آثار کی نمایش کے لیے بہترین فرصت ہے

8:04 - January 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513643
ایکنا تھران- عراقی ثقافتی نمایندہ احلام نعمه لفته کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے لئے دوسرے ممالک میں جانا آسان نہیں ہوتا لیکن ملایشین فیسٹیول میںن انکو موقع ملتا ہے کہ وہ یہاں آئے اور بین الاقوامی آرٹ سے آشنا ہوجائے۔

ایکنا نیوز کے نمایندے سے گفتگو میں عراقی ثقافتی سفیر احلام نعمہ لفتہ نے پوتراجایا میں منعقدہ اسلامی ثقافتی فیسٹیول جو ایران کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے اس حوالے سے کہا: رستو قرآنی آرٹ فیسٹیول کی اہمیت کافی اہم ہے اور اس کے قرآنی ثقافتی تعلیمات کی ترویج میں رول ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ذاتی طور پر بہت خؤشی ہوئی کہ ایرانی اہل ہنر دوستوں کو دیکھا اور انکے کام سے آشنائی ہوئی۔ میرے خیال میں ایسی نمایش کا بہت زیادہ فایدہ ہے کیونکہ اسلامی کلچر میں تنوع اور رنگا رنگی کی نمایش ہوتی ہے۔

 

لفته کا مزید کہنا تھا: یہ نمایش صرف ملایشیا تک محدود نہیں بلکہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بھی اس میں شریک ہیں اور انکے آرٹ کی نمائش ہوتی ہے، امید ہے کہ رستو فاونڈیشن اور ایرانی و عراقی اداروں میں مزید تعاون بڑھے گا۔

عراقی کلچرل ایمبیسیڈر نے نمایش کو خاندان میں انس بڑھانے کا زریعہ قرار دیتے ہویے کہا: ایسی نمایش کے انعقاد سے لوگ اسلام و قرآن سے بہتر آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔/

 

4116025

نظرات بینندگان
captcha