ایرانی اور ملایشیا کے درمیان قرآنی سفارت کاری کے نئے دریچے کھلیں گے

IQNA

ایرانی سفیر ایکنا سے:

ایرانی اور ملایشیا کے درمیان قرآنی سفارت کاری کے نئے دریچے کھلیں گے

8:07 - January 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513644
ایکنا تھران- علی اصغر محمدی نے «پوتراجایا» میں رستو قرآنی آرٹ فسیٹیول کے حوالے سے اس کو اہم ترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ایرانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ملایشیاء میں مقیم ایرانی سفیرعلی اصغر محمدی نے پوتراجایا میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی آرٹ فیسٹیول کے حوالے سے ایکنا نیوز کے نمایندے سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے دونوں ممالک میں قرآنی سفارت کاری کو مزید فروغ ملے گا.

انکا کہناتھا: رستو قرآنی آرٹ فیسٹیول جو عام طور پر عالمی قرآنی مقابلوں کے دو تین مہینوں بعد منعقد ہوتی ہے پہلی ایونٹ ہے جو ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہوتی ہے۔

 

ایرانی سفیر کا کہنا تھا: قرآنی اسلامی دنیا میں وحدت کا اہم ترین عامل ہے جس پر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی نمائش میں ایران کی اسلامی تشخص مزید اجاگر ہوگی اور ہمارے خلاف ہونے والے پروپگنڈوں کا خاتمہ ہوگا۔

محمدی نے گفتگو میں تاکید کی کہ ایرانی رستو قرآنی آرٹ فیسیٹول میں اہم کردار کے حامل ہے جب کہ دیگر سفارت خانے نمائشئ حد تک اس فیسٹیول میں شریک ہیں اور نمایش میں ایرانی آرٹ نمایاں ہے جو ہماری بنیادی کردار کی دلیل ہے۔/

 

4115897

نظرات بینندگان
captcha