ایکنا- خبررساں ادارے الغمیه، کے مطابق بنی ولید شھر کے زبیدات حفظ و ترتیل قرآن مرکز اہم ترین مراکز میں شمار ہوتا ہے اور اس مرکز میں حفظ کے لیے رواتی طریقہ وہی " دوات اور تختی" کا استعمال ہے۔
اس طریقہ حفظ قرآن میں تختی پر آیات کو سیاہی سے لکھا جاتا ہے، تختی بنانے کے لیے زیتون کی لکڑی کا استعمال ہوتا ہے اور پھر مخصوص سیاہی سے اس پر آیات لکھتے ہیں۔
مركز حفظ قرآن كريم زبيدات سالوں سے جوانوں اور نوجوانوں کے لیے قرآنی تعلیمات اور تدریس کا اہتمام کرتا ہے۔
زیر نظر ویڈیو میں روایتی طریقے سے روایتی طریقہ حفظ کو ملاحظہ کرسکتے ہیں:
4116052