مصر میں ایک آرجنٹینی شہری کا قبولِ اسلام

IQNA

مصر میں ایک آرجنٹینی شہری کا قبولِ اسلام

6:41 - September 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519093
ایکنا: 65 سالہ ارجنٹینی شہری نے مصر کے شہر غردقہ کی مسجد میناء میں اسلام قبول کر لیا۔ اس نے کلمہ شہادت پڑھنے کے بعد اپنا نام "محمد" رکھا۔

ایکنا نیوز- الطریق نیوز کے مطابق مصر کے شہر غردقہ میں ایک شخص نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ "آلبرٹ" نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کا راستہ بدل دے اور ایک نئے مرحلے کا آغاز "محمد" کے نام سے کرے۔ یہ قدم اس کی سالگرہ کے دن اٹھایا گیا جو ایک نئے جنم، مختلف روح اور خالص ایمان کی علامت تھا۔

جیسے ہی اس نے کلمہ شہادت ادا کیا، مسجد غردقہ "اللہ اکبر" کی صداؤں سے گونج اٹھی۔ نمازیوں نے اسے مبارکباد دی اور اس کے لیے استقامت و کامیابی کی دعا کی۔ یہ منظر بھائی چارے اور انسانیت کے معنی کا مجسم نمونہ تھا۔

مسجد کے امام و خطیب، شیخ حسام محمود نے اس واقعے کو ایک نئے جنم سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس شخص نے اپنے اعتقاد اور ارادے سے اسلام کو منتخب کیا ہے۔

یہ واقعہ ایک سادہ جشن کی صورت اختیار کر گیا جو شہر غردقہ کے لوگوں کی رواداری اور بردباری کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انہوں نے آلبرت کے اسلام قبول کرنے کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسلام ایک عالمگیر دین ہے جو مختلف قوموں اور ملتوں کے دلوں کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔/

 

4302930

ٹیگس: اسلام ، مصر ، مسجد ، محمد
نظرات بینندگان
captcha