یشکک میں قرآنی خطاطی کی نمائش

IQNA

یشکک میں قرآنی خطاطی کی نمائش

7:24 - September 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519083
ایکنا: قرقیزستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے بیشکک کے قومی تاریخ میوزیم میں ۵ اور ۶ ستمبر کو قرآنی و اسلامی خطاطی کی نمائش منعقد کی۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے "واس" کے مطابق اس خطاطی نمائش میں عربی رسم الخط کی نمایاں اور متنوع اقسام کے نمونے مختصر تعارف کے ساتھ پیش کیے گئے۔

نمائش کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ ایک ماہر خطاط نے زائرین کے سامنے براہِ راست مختلف خطوط میں قرآنی آیات اور احادیث تحریر کر کے فنِ خطاطی کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ نمائش وسیع پیمانے پر مقبول رہی جس میں شریک ہونے والوں میں قرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ، پارلیمان کے ارکان، مختلف ممالک کے سفارتی وفود اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، میڈیا نمائندگان، بیشکک میں مقیم سعودی شہریوں کی ایک تعداد اور میوزیم کے عام زائرین شامل تھے۔/

 

4302656

 

 

ٹیگس: خطاطی ، قرآنی ، نمائش
نظرات بینندگان
captcha