ایکنا نیوز کے مطابق جعمہ سے ملایشیاء کے «پوتراجایا» میں فیسٹیول شروع ہوچکی ہے جو دس دن تک جاری رہے گی جہاں ایران کے علاوہ ملایشیاء، عراق اور ترکی کے آرٹسٹ شریک ہیں۔
علی جنگی، ایرانی آرٹسٹ ہے جو ایران کے صوبہ خراسان رضوی سے تعلق رکھتے ہیں است، ایکنا نیوز سے گفتگو نمایش اور فیسٹیول میں اپنی شرکت کے حوالے سے انہوں نے گفتگو میں کہا:
معروف انگھوٹی «ضامن آهو» میرے کاموں کا اہم ترین حصہ ہے جس کے بارے میں کافی ڈکومنٹری بھی تیار کی جاچکی ہے، مجسمہ سازی، خطاطی، تزئین و آرایش اور قلم زنی یا کندہ کاری میرے کام میں شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ انگھوٹیوں کے بارے میں ایک انسائیکلوپیڈیا میں نے لکھی ہے جس کے لیے دس سال میں نے ریسرچ کی اور یہ کتاب اگلے تین سے چار مہینے میں شایع ہوگی جسمیں مختلف علامتوں اور انگوٹھیوں پر مفصل قلم فرسائی کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: ملک کے اندر کام سے لوگوں کو آشنا کرانا آسان ہے مگر دوسرے ممالک میں دوسری زبان کے لوگوں کو کاموں سے آشنا کرانا مشکل ہے یہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ انگھوٹیوں پر کام آسانی سے مشین کے ساتھ کیا گیا ہے تاہم جب انکو معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ کام ہاتھ سے کیا گیا ہے تو وہ حیرت کا اظھار کرتے ہیں۔
کندہ کاری کے ماہر ایرانی آرٹسٹ کا کہنا تھا: اس طرح کے کاموں کے لیے اٹلی اور ہالینڈ میں نمایش منعقد کرانی چاہیے جہاں لوگ میوزیم اور ایسے کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔/
4116309