مصر کے انتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور ۵۸ ممالک کی شرکت+ فلم

IQNA

مصر کے انتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور ۵۸ ممالک کی شرکت+ فلم

15:33 - February 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513723
ایکنا تھران- انتالیسویں بین الاقوامی مقابلے قاہرہ میں شروع ہوچکے ہیں جسمیں 108 امیدوار شریک ہیں۔

ایکنا- مصری الیوم نیوز کے مطابق انتیسویں بین الاقوامی مقابلے شروع ہوچکے ہیں جہاں افتتاحی تقریب میں وزیراوقاف محمد جمعہ مختار شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا: انتیسویں مقابلے سرزمین مصر پر ایک منفرد اقدام ہے جو ہفتے سے بدھ تک جاری رہیں گے اور مصری فضاوں کو منور کرے گا۔

وزیر اوقاف مصر نے گذشتہ مقابلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نامور مصری قرآء کے ساتھ محفل انس با قرآن بہ روایت حفص کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

مصر کے وزیر مذہبی امور شیخ جابر طایع نے تقریب سے خطاب میں کہا: اس سال کے قرآنی مقابلے دیگر مقابلوں کے حوالے سے اس لحاظ سے منفرد ہے کہ 58 ممالک سے لوگ شریک ہیں اور انعامات کی رقم دگنی کردی گیی ہے۔

انہوں نے مقابلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: غیر عربی ممالک کے نمایندے بھی شریک ہیں اور اس اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام اور قرآن کا دائرہ پھیل رہا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4119713

نظرات بینندگان
captcha