مسلم علما الاینس: عمرہ کے اخراجات کو زلزلہ زدگان پر خرچ کریں

IQNA

مسلم علما الاینس: عمرہ کے اخراجات کو زلزلہ زدگان پر خرچ کریں

7:39 - February 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513756
ایکنا تھران- مسلم علما الاینس نے کہا ہے کہ غیر واجب حج اور عمرہ کے اخراجات کو زلزلہ زدگان کے لیے وقف کریں، زلزلہ خدا کی نشانی ہے اور عذاب کہنا درست نہیں۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق عالمی علما الاینس کے سیکریٹری علی القرہ داغی نے مستحبی عمرہ کرنے کو معطل کرنے اور انکے اخراجات و شام و ترکی زلزلہ زدگان کے لیے وقف کرنے پر زور دیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا : اس وقت اس چیز کی اشد ضرورت ہے اور مستحبی زیارات کے اخراجات کو اس کام پر لگا کر انکے غم کو ہلکا کیا جاسکتا ہے۔

 

عالمی علما الاینس کے سیکریٹری کا کہنا تھا: اس بات کی کافی شواہد ہے کہ ان مواقعوں پر حج کے اخراجات کو ان چیزوں پر خرچ کی بہت اہمیت ہے۔

 

القره داغی کا کہنا تھا: زلزله ایک قدرتی عمل ہے اور اس کو عذاب الھی سے جوڑنا درست نہیں مگر خاص مواقعوں پر جو اس وقت زیر بحث نہیں، جیسے ایک پیغمبر آجایے اور لوگوں کو توحید کی دعوت دے مگر لوگ انکار کریں جیسے فرعون، لوط اور قوم صالح نے کیا کہ اس صورت زلزلہ عذاب ہے خدا کی جانب سے۔/

 

4121746

نظرات بینندگان
captcha