ایکنا- خبررساں ادارے وطن الغد کے مطابق سعودی عرب میں تمام مساجد میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا جارہا ہے مساجد کے علاوہ مختلف وزارت خانوں، سرکاری عمارات، انرجی دفاتر میں بھی کیمرہ نصب کیا جائے گا۔
سعودی سیکورٹی فورسز کے مطابق تمام اہم اداروں میں سیکورٹی کیمرہ لگانے کا حکم دیا گیا ہے جنمیں اہم درج ذیل ہیں.
۱- مسجدالحرام، مسجدالنبی اور دیگر مذہبی مقامات
۲- جامع اور دیگر اہم مساجد
۳- وزات خانے، ادارے اور پبلک پلیسیز
۴- تیل کے ادارے اور کمپنیاں
۵- پانی اور بجلی کے ادارے
اس سے پہلے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام پرائیویٹ اداروں کو بھی کیمرہ نصب کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
کیمروں کی تنصیب کے بعد ان اداروں کو باقاعدگی سے رپورٹ کرنے اور نظارت میں تعاون کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
بظاہر لگتا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان اداروں پر نظارت کو مضبوط بنانا ہے تاکہ سعودی پالیسیوں کے خلاف کوئی عمل انجام نہ دیا جاسکے۔
سعودی عرب میں حالیہ برسوں میں پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس پر شدید اعتراضات بھی ہورہے ہیں تاہم سعودی عرب کی حکومت ان اعتراض کرنے والوں کو سختی سے کچلنے اور انکو گرفتار کرنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے۔/
4122394