ایکنا نیوز کے مطابق مسجد ملک جو «شاہ فیصل مسجد» کے نام سے جانا جاتا ہے اسلام آباد کے سرسبز علاقے «مارگلہ» میں قایم ہے جو ملک کی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔
اس مسجد میں عبادات کے علاوہ ایک سیاحتی مرکز بھی شمار ہوتا ہے جہاں مختلف علاقوں سے سیاح جدید اسلامی طرز معماری کی شاہکار مسجد کو دیکھنے یہاں آتے ہیں۔
سال ۱۹۶۹، کو انجنیرنگ کا بین الاقوامی مقابلہ منعقد ہوا جس میں سترہ ماہرین نے شرکت کی اور اس میں ترکی کے انجنیر «ودات دالوکای» کے نقشے کو بہترین قرار دیا گیا اور ۱۹۷۶ میں اس مسجد پر کام کا آغاز ہوا اور کام ۱۹۸۶ کو پایہ تکمیل تک پہنچا۔
مسجد میں روایتی گنبد نہیں اور اس کی جگہ خیموں کی طرح بلند مینار ڈیزاین کیے گیے ہیں جن کی بلندی 79 میٹر ہے اور نشیبی طرز کی چھت کے ساتھ مثلث نما ہال بنایا گیا ہے۔
مسجد کی وسعت ۱۳۰ هزار مربع میٹر بتائی جاتی ہےاس مسجد کی لاگت ۲۸ ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جس کو سعودی بادشاہ ملک فیصل نے ہدیہ کیا اور اسی وجہ سے اس کو مسجد فیصل کہا جاتا ہے جب کہ مسجد میں ایک لاکھ نمازی بیکوقت عبادت کرسکتے ہیں۔
مسجد کی لایبریری «دعوه» اکیڈمی کے توسط سے قایم کی گیی ہے جہاں اسلامی موضوعات کے ساتھ ہزاروں جلد کتاب موجود ہیں۔ روزانہ سینکڑوں لوگ آکر اس مسجد کی لایبریری سے استفادہ کرتے ہیں۔/
4122826